ادب کی روشنی میں نصیحت

📵 یہ گمان نہ کیجیے کہ اگر ہم نے سوشل ذرائع پر کوئی اسلامی تحریر شائع کی تو اس کا مقصد اپنی پارسائی کا ڈنکا بجانا ہے یا اپنی کامل نیكی کا اظہار کرنا ہے۔۔۔

💯 نہیں جناب! یہ تو دراصل ایک یاد دہانی ہے، جو سب سے پہلے اپنے ہی دل کو جھنجھوڑنے کے لیے کی جاتی ہے اور ساتھ ہی اُن رفیقانِ ایمان کو بھی متوجہ کرنے کے لیے، جو ہمارے حلقۂ محبت میں شامل ہیں۔

قرآنِ کریم نے بڑے لطیف انداز میں فرمایا ہے:
🌹 "وَذَكِّرْ فَإِنَّ الذِّكْرَى تَنْفَعُ الْمُؤْمِنِينَ"
"اور نصیحت کرتے رہو کہ نصیحت اہلِ ایمان کے لیے سودمند ہے۔"
(سورۃ الذاریات: 55)💌