گناہوں کی بخشش اور حسنات کا فیضان!

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ

🔹 سرورِ کائنات ﷺ نے ارشادِ گرامی فرمایا:

"کیا تم میں سے کوئی بندہ اس امر سے عاجز ہے کہ ہر روز اپنے نامۂ اعمال میں ہزار نیکیوں کا اضافہ کر لے؟"

مجلسِ نبویؐ میں حاضر ایک صاحب نے مؤدبانہ استفسار کیا:

"یارسولَ الله ﷺ! ہم میں سے کوئی ہزار نیکیاں کس طور حاصل کرسکتا ہے؟"


آپ ﷺ نے فرمایا:

"جو شخص سو مرتبہ ‘سُبْحَانَ الله’ کہے، اس کے حق میں ہزار نیکیاں رقم کر دی جاتی ہیں اور سو خطائیں محو کر دی جاتی ہیں۔"

📗 «صحیح مسلم – حدیث: 6852»